ارنا کے مطابق آرمینیا کے دپٹی اسپیکر روبین روبنیان نے سن پیٹرز برگ میں ایران کے اسپیکر ڈاکٹر محمد قالیباف سے ملاقات کی۔
برکس پارلیمانی اجلاس کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں ایران اور آرمینیا کے باہمی روابط نیز باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسپیکر ڈاکٹر محمد قالیباف نے اس ملاقات میں کہا کہ ہماری پالیسی پڑوسیوں کے ساتھ روابط کے فروغ پر استوار ہے۔
انھوں نے اسی کے ساتھ کہا کہ ایران اپنے پڑوس میں جغرافیائی سرحدوں کی ہر قسم کی تبدیلی کا مخالف ہے۔
اسپیکر ڈاکٹر محمد قالیباف نے کہا کہ آرمینیا کے ساتھ ہمارے روابط اطمینان بخش ہیں اور ہمیں اس بات کا فخر حاصل ہے کہ ہماری پارلیمان میں سبھی آسمانی ادیان کے ماننے والوں کے نمائندے موجود ہیں۔
آرمینیا کے ڈپٹی اسپیکر روبن روبینیان نے بھی اس ملاقات میں ایران میں ہیلی کاپٹر کے سانحے میں صدر آیت اللہ رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر ایک بار پھر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آرمینیا کی ارضی سالمیت کی حمایت پر ہم ایران کے شکرگزار ہیں۔
انھوں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی روابط میں زیادہ سے زیادہ فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ